|

وقتِ اشاعت :   September 12 – 2019

تربت: تربت سے مشرق کی جانب90کلومیٹر دور ہوشاب کراس پر 2گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 4زخمی لیویزذرائع کے مطابق بدھ کے روز تربت سے پنجگور جانے والی وین ہوشاپ کراس کے قریب ایرانی ڈیزل بردار گاڑی زمباد سے ٹکرانے کے نتیجے میں۔

زمباد ڈرائیور رحمت اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ وین ڈرائیور امیر فداسوردو پنجگور اور اسداللہ زخمی ہوگئے جبکہ زمبادگاڑی پرسوار2افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپر تربت ہسپتال منتقل کردیاگیا مزید کار وائی جا ری ہے۔