|

وقتِ اشاعت :   September 21 – 2019

کراچی: لیاری عوامی محاز کے ایک وفد نے آرگنائزنگ سیکریٹری عبدالخالق زدران کی سربراہی میں Save The Life Organisation کے دفتر جاکر ان سے ملاقات کی وفد میں اصغر لاسی، زاہد بارکزئی، اللہ بخش راٹھور، قاضی امان اور ساجد بلیدی بھی شریک تھے۔

لیاری عوامی محاز کے اراکین نے“سیو دی لائف آرگنائزیشن”کے اس عمل کو سراہا جو منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ و counselling انسانی جذبے کے تحت کر رہے ہیں۔

ملاقات میں لیاری عوامی محاز کے اراکین نے 28 ستمبر 2019 کی ریلی کے حوالے سے“سیو دی لائف آرگنائزیشن”کے اراکین کو دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور اپنے ادارے کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔