خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے لوگوں کا آواز ان کے دلوں کا دھڑکن ہے بی این پی کے قائد پاکستان کے قومی اسمبلی میں جس طرح سے یہاں کے حقوق کے لئے خا ص طور پر لاپتہ افراد کے لئے آواز بلند کی ہے۔
اس کے بعد ہر بلوچستانی بی این پی کو اپنا تجات دہندہ تصور کرتا ہے اب وقت آگیا ہے یہاں کے لوگوں کی معیاز زندگی کو بلند کیا جائے یہاں تعلیم صحت پانی و دیگر ضروریات زندگی ہر شہری کو مہیا کئے جائیں اس سلسلے میں بلوچستان کے تمام قوم پرست مذہبی و سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار میر عبد الرؤف مینگل خضدار کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عبد الرؤف مینگل نے کہا کہ سیاست کا معنی اپنی قوم اور علاقہ کے لوگوں کی خدمت کرنا ہے یہ خدمت بے لوث ہو اقتدار میں جانے ایوانوں میں جانے کا مطلب عوامی حقوق کے لئے آواز بلند کرنا ہوتا ہے اگر یہاں کے تمام سیاسی جماعتوں کا مقصد یہی ہے تو ایجنڈا متفقہ ہے راستے مختلف ہوسکتے ہیں لیکن مقصد ایک ہے۔
انہوں نے بلوچستان کے موجودہ حکومت پر تنقید کر تے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے مقاصد میں عوام کی خدمت نہیں بلکہ ایک خاص مقصد کے لئے اس حکومت کی جماعت کو بنایا گیا اور پھر ان کو اقتدار سونپا گیا اس طرح کے صورت حال کی وجہ سے بلوچستان میں پسماندگی رہی ہے اور لوگوں کا اعتماد بھی متزلزل ہو گیا ہے ہمارے خیال میں یہ کہ اچھی روایت نہیں ہے جس کو قائم کیا جارہا ہے حقیقی جمہوریت کے لئے عوام کو آزاد چھو ڑدیا جائے تاکہ وہ اپنی مستقبل کو خود چن لیں