|

وقتِ اشاعت :   October 3 – 2019

گوادر:  ضلع گوادر میں گزشتہ 9ماہ کے دوران ڈینگی بخار کے 874کیس رپورٹ ہوئے۔ڈینگی بخار میں مبتلا زیادہ تر کیس تحصیل گوادر میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ تحصیل پسنی اور اورماڑہ میں کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ڈینگی مچھر کی افزائش کے خاتمہ کے لیئے پلان بنارہے ہیں۔ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیئے شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ صحت شہر یوں میں ڈینگی بخار سے بچاؤ کے لیئے آگاہی پروگرام بھی منعقد کر یگی۔

ان خیالات کااظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر گوادر ڈاکٹر کہور خان بلوچ نے ضلع گوادر میں ڈینگی بخار کے حوالے سے پر یس بر یفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ضلع بھر کے بڑ ے اور چھوٹے مراکز صحت میں قا ئم تشخیصی مراکز سے ڈینگی بخار میں مبتلا مر یضوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے۔

جس میں گزشتہ 9ماہ کے دوران بخار میں مبتلا 8760مریضوں کی اسکر یننگ کی گئی جس میں 874مریضو ں میں ڈینگی بخار کی علامات مثبت ظاہر ہوئے ہیں جن مر یضوں کو ڈینگی بخار لاحق ہوا تھا ان کا تعلق تحصیل گوادر سے ہے جبکہ تحصیل پسنی اور اورماڑہ سے بخار میں مبتلا مریضوں میں ڈینگی بخار کی علا متیں ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 2018کے مقابلے میں 2019میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے 2018ضلع بھر میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کی تعداد 2502ریکارڈ کی گئی تھی۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ڈینگی بخار اور دیگر وبائی امراض کے خاتمہ کے لیئے کوشاں ہے ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے محکمہ صحت ایک خاص میکنزم پر کام کررہی ہے جس کے تحت ہم نے جہاں ڈینگی بخار کے مچھر کا لا روا جنم لیتاہے اس کی نشاندہی کے لیئے منصوبہ بندی شروع کی ہے تاکہ ڈینگی کے مچھر کی افزائش کو روکا جائے منصوبہ بندی مکمل ہونے کے بعد ہم اپنی سفارشات حکام بالا تک پہنچائینگے تاکہ وہ اس ضمن میں ہماری مدد کر یں۔

انہوں نے کہا کہ وبائی امراض احتیاطی تد ابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے سنگین صورتحال اختیار کر تے ہیں جس کے لیئے ضروت اس امر کی ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں جس کے لیئے محکمہ صحت 2017سے شعور وآگہی کے پروگرام پر عمل پیرا ہے تاکہ شہری ڈینگی بخار سے بچنے کے لیئے احتیاطی تدابیر پرعمل کریں شعور وآگہی کے اس پروگرام کا تسلسل جاری رہے گا ہم مز ید موثر طر یقے سے شہر یوں کو اس حوالے سے ایڈوکیسی کر ینگے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او گواد ر ڈاکتر شیر دل بلوچ، میڈ یکل سپر ننٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو اسپتال گوادر ڈاکٹر عبدالطیف دشتی، ملر یا کنڑول پروگرام کے کوآ ر ڈینیٹر ڈاکٹر عبدالواحد اور معاون آ فیسر مختار کلمتی بھی موجود تھے۔