خضدار: نیشنل پارٹی خضدار کے ضلعی کونسل و تحصیل کونسل خضدار کے مشترکہ اجلاس زیرصدارت ضلعی آرگنائزر محمد آصف جمالدینی منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خاص سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو تھے اسکے علاوہ سابقہ میئر عبدالرحیم کرد نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن آجی احمد نواز بلوچ BSo کے مرکزی سیکریٹری جنرل نادر بلوچ بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اجلاس میں کونسل کے اراکین نے اتفاق رائے سے ضلی و تحصیل خضدار کے کابینہ کا چناو کیا گیا جس میں درج ذیل اراکین منتخب کیے گئے ضلع خضدار کے کابینہ کیلے۔ ضلعی صدر،عبدالحمید ایڈووکیٹ،نائب صدر میر سلمان زہری،جنرل سیکرٹری،میر اشرف علی مینگل،ڈپٹی سیکرٹری کاکا عبدالحمید بلوچ،پریس سیکرٹری سیف اللہ ملازی،رابطہ سیکرٹری ناصر کمال بلوچ،فنانس سیکرٹری دھنی بخش غلامانی یوتھ سیکرٹری منیر احمد بلوچ لیبر سیکرٹری ماما رحمت اللہ کردسوشل میڈیا سیکرٹری جلیل احمد غلامانی خواتین سیکرٹری ریحانہ مینگل اور تحصیل خضدار کے کابینہ کیلئے صدر عبدالوہاب غلامانی،نائب صدر،محمد انور رخشانی،جنرل سیکرٹری محمد اکرم لہڑی،ڈپٹی سیکریٹری خلیل احمد زہری،پریس سیکرٹری بابو ثناء اللہ بلوچ فنانس سیکریٹری، اصغر علی گزگی رابطہ سیکریٹری محمد مردوئی، منتخب کیے گئے۔
نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب ضلعی و تحصیل کے عہدہ داران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آج پارٹی نے جو ذمہ داری آپ دوستوں کو دی ہے وہ ضلع خضدار میں پارٹی کو مزید فحال بنانے میں اپنے کردار ادا کریں گے نئی سوچ اور نئی قیادت ایک بار پھر ثابت کرینگے کہ نیشنل پارٹی بلوچ قوم کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور خضدار نیشنل پارٹی کے سیاسی قلعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین گزشتہ الیکشن میں نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے رات کے تاریکی میں معاہدہ کر کے اقتدار حاصل کیا مگر انکی کارکردگی اب تک عوام کے سامنے ہے کیونکہ جو کسی اور کے کاندھوں پہ سوار ہو کر اقتدار حاصل کرتے ہیں تو وہ کچھ نہیں کرسکتے ہے بلکہ انہی طاقتوں کے مرضی کے پابند ہوتا ہے نیشنل پارٹی نے اپنے گزشتہ حکومت کے میں وہ کام کر دیا جو ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہیگا اور آج بھی اپنے قومی و علاقاء مسائل سے غافل نہیں ہے۔