قلات: قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے چند لمحوں کی بارش نے شہر کی سڑکوں کو تالاب میں تبدیل کر دیا سڑکوں پر بڑے پیمانے پر بارش کا پانی رکنے سے شہریوں کے مشکلات میں اضافہ ہو گیا۔
قلات میں گزشتہ روز شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہو ئی چند لمحوں کے بارش نے زمہ دار سرکاری اداروں کا پول کھول دیا بارش کے بعد شہر کے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی اور سڑکوں پر پانی جمع ہو نے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامان کر نا پڑا۔
قلات کے عوامی حلقوں نے زمہدار اداروں کی نااہلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اداروں کی نااہلی اور لاپرواہی سے بارش کی چند قطرے شہریوں کے لیئے رحمت کی بجائے زحمت کا باعث بنتے ہیں اگر منصوبہ بندی کے تحت پانی کے نکاسی کے لیئے اقدامات کیئے جاتے تو بارش کھبی بھی زحمت نہیں بنتی ناقص منصو بہ بندی اور بغیر انجینئر کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے شہر کی سڑکیں تالاب بن گئے ہیں جس کا زمہدار متعلقہ حکام پر عائد ہو تی ہیں۔