کوئٹہ/کراچی: بلوچستان کے پرلیمنٹرینز کے وفد نے گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر سردار بابرموسیٰ خیل،قائمہ کمیٹی پی اینڈ ڈی کے سربراہ سردار اصغر کان اچکزئی،صوبائی مشیر برائے ایکسائز ملک نعیم خان بازئی،ثناء بلوچ،نصر اللہ زیرے،ملک نصیر شاہوانی پر مشتمل وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کراچی کا درہ کیا۔
جہان ایف پی سی سی آئی کے صدر دارو کان اچکزئی،سینیٹر حسیب احمد کان،حنیف گوہر ودیگر عہدیداروں نے شاندار استقبال کیا وفد نے مختلف معاشی مسائل بشمول سرمایہ کاری سے متعلق منصوبے ایکسپورٹ پروسنگ زون،این ایف سی ایوارڈ،گلہ بانی،فشریز سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو کان اچکزئی نے کہا کہ بلوچستان مین معیشت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔
جس کی بڑی انفرا اسٹرکچر اور ٹرانسپورٹیشن نظام کا نہ ہونے کا ہے گوادر ہی ایک ایسی امید ہے جو بلوچستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے کمزور اور ترقی پذیر علاقوں پر خاص توجہ دے کیونکہ بلوچستان میں غربت بے روزگاری معاشی سرگرمیوں کے فقدان اور امن وامان کے مسائل سے دوچار ہے اور بلوچستان میں حکومتی اداروں کے بورڈ پر نمائندگی بھی نہیں ہے۔
میٹنگ مین فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹرینز اور ایف پی سی سی آئی کے درمیان بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے تعلقات کو مزید بڑھا یا جائے گا ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل نے کہا کہ بلوچستان یں امن وامان کے حوالے سے حالات پہلے سے بہت بہتر ہوگئے ہیں اور سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع بلوچستان میں موجود ہیں حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہا جائے گا اور انہیں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گے۔
اجلاس سے سردار اصغر خان اچکزئی،ثناء بلوچ،نصر اللہ زیرے،ملک نصیر شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے جو پاکستان کو ہزاروں سال تک چلا سکتا ہے وسائل کے باوجود بلوچستان میں غربت،بے روزگارعروج پر ہے سی پیک کے حوالے سے بلوچستان میں انڈسٹریل زون بننے تھے مگر آج تک ا س پرکوئی کام نہیں ہوا چمن اور گوادر کے ذریعے وسطی ایشیان ممالک اور یورپ سے تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔
ایف پی سی سی آئی کے ممبران بھی وسائل کے حوالے سے بلوچستان کی اہمیت وافادیت کیبارے میں پورے پاکستان کوآگاہ کرنے کیلئے کردار ادا کریں وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ بورڈ میں ب لوچستان کو نمائندگی دی جائے گی این ایف سی کے حوالے سے بلوچستان کو رقبے کے لحاظ سے حصہ دیا جائے کوئٹہ میں انٹر نیشنل کاروباری سیمینار منعقد کیا جائے۔