کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو اور رکن اسمبلی یونس عزیز زہری میں لیویز کی تعیناتیوں پر تنز وتیز جملوں کا تبادلہ پشتونخوامیپ کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے اسپیکر سے اپنے رویہ پر معافی مانگی، پیر کے روز ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو اور جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی یونس عزیز زہری میں اس وقت تنز وتیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔
جب یونس عزیز زہری نے خضدار میں پولیس کی تعیناتیوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جس پر صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ معزز رکن نے لیویز میں بھرتیوں کے لئے اپنے بندوں کی لسٹ مجھے فراہم کی تھی تاہم اس لسٹ کے مطابق تعیناتیاں نہ ہونے پر موصوف حکومت کی کارکردگی پر تنقید کررہے ہیں جس پر یونس عزیز زہری نے کہا کہ معزز رکن میری جانب سے بھرتیوں کیلئے دی جانیوالی لسٹ ایوان میں پیش کریں تو اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جاؤں گا۔
اجلاس میں پشتونخوامیپ کے رویہ پر اسپیکر نے افسو س کا اظہار کرتے ہوئے تمام ارکان اپنی رائے دے سکتے ہیں مگر دکھ ہوا کہ نصراللہ زیرے نے آج جو رویہ رکھا وہ ٹھیک نہیں وہ اس پر معذرت کریں یا ان پر ایک دن کے اجلاس میں شرکت پر پابندی لگانے کی رولنگ دوں جس پر نصراللہ زیرے نے کہا کہ اسپیکر کسٹوڈین آف ہاؤس ہے اْپ کا احترام واجب ہے میں نے صرف اپنا موقف پیش کیا اگر آپ کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔