پشاور: باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بین الاقوامی نجی ایئر لائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
طیارہ شارجہ کیلئے اڑان بھرنے لگا تو عملے کی نشاندہی پراس میں سوار تمام افراد کو اتار لیا گیا۔ انجینئرز نے طیارے کا معائنہ کیا اور پرواز کو دو گھنٹے کی چیکنگ کے بعد تاخیر سے شارجہ روانہ ہونے کی اجازت دے دی گئی۔
ایئر پورٹ پر پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے واقعات میں اضافے سے انتظامیہ پریشان ہوگئی۔ بار بار بتانے کے باوجود بھی ضلعی انتظامیہ ایئر پورٹ کے احاطے میں قصاب کی دکانوں کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی۔