کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے برطانیہ اور فرانس میں موجود صوبے کے نوادرات کو واپس لانے اور بلوچستان کی ثقافت کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے پہلی ثقافتی پالیسی بنانے کی تیاریاں شروع کردی ہے۔
سیکرٹری ثقافت ظفر علی بلیدی کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے کی پہلی ثقافتی پالیسی بنانے کی تیاریاں شروع کردی اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا صوبے کے پہلا میوزیم کا افتتاح دسمبر میں کردیا جائے گا۔
ان کے مطابق ثقافتی پالیسی کی تیاریاں کیلئے مختلف ائیڈیز اور مشورے لئے جارہے ہیں جس کیلئے ملکی سطح پر بھی سیمینار منعقد کئے جائیں گے ہماری کوشش ہے کہ ہماری ثقافتی پالیسی بہتر ین ہو جو ہماری ثقافت کو دنیا کے سامنے لائے سیکرٹری ثقافت کے مطابق کوئٹہ میں بنائے جانے والے صوبے کے پہلے میوزیم کا افتتاح دسمبر میں کیا جائے گا جس میں صوبے کے نوادرات رکھے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ محکمہ ثقافت برطانیہ اور فرانس میں موجود صوبے کے نوادرات واپس لانے کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے۔