|

وقتِ اشاعت :   October 16 – 2019

کوئٹہ: گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے جامعہ بلوچستان میں طالبات کو ہراساں کرنے کااسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ایف آئی اے بلوچستان کے حکام کو طلب کرکے اہم ملاقات کی۔

انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ یاسین زئی نے گزشتہ روز میڈیا پر بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کو ہراساں کرنے کا اسکینڈل کی خبر نشر ہونے کے بعد ایف آئی اے بلوچستان کے حکام کو طلب کرکے اہم ملاقات کی ایف آئی اے حکام نے بلوچستان یونیورسٹی میں تحقیقات کے حوالے سے آگاہ کردیا۔