حب: حب ندی کے کنارے ایک نعش برآمد پولیس ذرائع کے مطابق حب ندی کے کنارے سے برآمد ہوئی جسے فوری طورپرجام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا جہاں پر نوجوان کی شناخت وقار کے نام سے ہوگی۔
پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثائکے حوالے کردی متوفی حب کے علاقے گلشن امیر آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں شاہ نورانی درگاہ سے ایک نعش برآمد ہوئی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا۔
گیا ایدھی ذرائع کے مطابق شاہ نورانی کی درگاہ سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی نعش کوجام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں نعش کی شناخت محمد اعجاز کے نام سے ہوئی انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد ایدھی حوالے کردیا۔