|

وقتِ اشاعت :   October 19 – 2019

چاغی: جمعیت علما اسلام ضلع چاغی کے زیراہتمام بلوچستان یونیورسٹی میں پیش آنے والی اسکینڈل کے خلاف دالبندین بازار میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا نے مختلف شاہراہوں پر گشت کرنے کے دوران شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے شرکا سے جمعیت طلبا اسلام کے ضلعی صدر حافظ محمد حنیف سمالانی۔عبدالقدیر خان۔

سردار زادہ علاالدین سنجرانی۔حافظ الیاس۔مولانا امداد اللہ سیاہ پاد۔حافظ احسان اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان یونیورسٹی میں طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقع نے پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علم کے حصول کے لئے یونیورسٹی جانے والی طالبات کی عکس بندی نے بہت سارے سوالات کو جنم دیا ہے ایسے واقع پر ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے انہوں نے کہا کہ کہ ھم عصری تعلم کے ہرگز خلاف نہیں مگر خصوصا بچیوں سے ایسے واقعات صوبے کی تعلیمی معیار پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔