حب : لسبیلہ گوادر سے آزادمنتخب رکن اسمبلی اور عمران خان حکومت کے اتحادی محمد اسلم بھوتانی نے حبکو کول پاور جنریشن کی آج کی افتتاحی کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ۔
بکو کی انتظامیہ نے اسلم بھوتانی کو تقریب میں شریک ہونے کی دعوت دی میڈیا کے نمائندوں نے رکن اسمبلی سے شرکت سے معذرت کی وجہ پوچھی تو اسلم بھوتانی کا موقف تھاکہ ماحولیات اور مقامی لوگوں کے حوالے سے تحفظات ابھی تک برقرار ہیں اور انہوں نے حبکو کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جس میں ہزاروں نے ان کا ساتھ دیا اور ماحولیاتی ٹریبونل و عدالت میں ابھی تک میری پیٹیشن چل رہی ہے۔
اس صورتحال میں حبکو کول کے افتتاحی تقریب میں شرکت میرے موقف کی نفی ہوگی اس لئے میں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اسلم بھوتانی نے کہا کہ مجھے افسوس ہوگاوزیراعظم میرے حلقے میں آر رہے ہیں اور میں بطور رکن قومی اسمبلی و حکومتی اتحادی وہاں پر موجود نہیں ہونگا لیکن میرے اصول میرے لئے پروٹوکول کے تقاضوں سے زیادہ اہم ہے۔