|

وقتِ اشاعت :   October 21 – 2019

نوشکی:  ماہنامہ بلوچی زند کے 20 سال مکمل ہونے پر زند اکیڈمی نوشکی کے زیراہتمام ضلعی ہال میں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

اس موقع پر زند اکیڈمی کے بانی رکن اور ماہنامہ بلوچی زند نوشکی کے چیف ایڈیٹر یارجان بادینی، ایم پی اے لالارشید بلوچ، سیکرٹری سی اینڈڈبلیو محمدعاشم غلزئی، یوسف گچکی، خورشید نگوری ڈپٹی کمشنر رزاق بلوچ، دستگیرصابر، فیروز ماندائی، لطیف الملک بادینی، باری بلوچ، ڈاکٹر عالم عجیب، سجاد احمد بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ادبی رسالوں کو حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کی ضرورت ہیں۔

مقررین نییار جان بادینی کی زبان وادب کی فروغ کے حوالیسے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی بلوچی زند پر لگاکر بلوچی ادب کے لئیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں، سخت مشکلات اور چیلنجز کے باوجود 20 سالوں سے اپنے رسالے کو چلا رہے ہیں، 20 سال کے سفر میں بلوچستان کے نامی گرامی لیڈر، ادبی و سیاسی شخصیات کے نام پر خصوصی ایڈیشن نکال کر ہمارے سامنے لائے ہے۔

یہ ایک تاریخی رسالہ ہے، کسی اور رسالہ اور میگزین نے اس طرح کے ایڈیشن نہیں نکالے ہیں، بلکہ بلوچی ادب میں یہ پہلا رسالہ بلوچی زند ہے، جنہوں خاص نمبر نکالے کر ہمارے ساتھ انکو متعارف کیا ہے اور جو بلوچ بلوچستان سے باہر دیگر علاقوں اور ممالک میں آباد ہے ہمیں انکی شناخت اسی بلوچی زند رسالے کی بدولت ہوئی ہے اور انکا ہمارے ساتھ جان پہچان بن گئی، بلوچی زند نے 20 سالوں کے دوران زبان، ادب اورلیٹریری، پر گرانقدر خدمات سرانجام دئیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچی زند کے ایڈیٹر اور انکے ٹیم کو ان کے ادبی، صحافتی، علمی اور لیٹریری اور سماجی خدمات سرانجام دینے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ یار جان بادینی بلوچی زند کے اس ادبی سفر کو اسی طرح جاری رکھیں گے بلوچی ادب زبان کا خدمت کرتے رہینگے.دریں اثناء مہمانوں نے ماہنامہ بلوچی زند کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا۔