|

وقتِ اشاعت :   October 23 – 2019

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  صارفین سے یہ اضافہ آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 20 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نوٹفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک اور 50 یونٹ ماہانہ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس کا اطلاق  نہیں ہو گا۔