کوئٹہ۔ یونیورسٹی بلوچستان میں حراساں کئے جانے کے واقعہ کیلئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی ارکان نے ماہ جبین شیران کو کمیٹی کا چیئر پرسن منتخب۔
تفصیلا ت کے ثناء بلوچ کے پوائنٹ آف پبلک امپورٹینس کے نقطہ پر اسپیکر اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی بلوچستان یونیورسٹی میں طلبہ کو حراساں کئے جانے کے واقعات کی تحقیقات کرے گی۔
کمیٹی میں 10 ارکان شامل ہیں جس میں کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان شامل ہیں۔ارکان میں ثنا بلوچ، شکیلہ نوید دہوار، ماہ جبین شیران،میر اسد بلوچ اور دنیش کمار،سید احسان شاہ، میر سلیم احمد کھوسہ، سید فضل آغا، نصراللہ زیرے اور ملک نعیم بازئی کمیٹی میں شامل۔ جس میں بلوچستان اسمبلی کے رولز 132 کے تحت چیئر پرسن کا انتخاب کیا گیا۔ کمیٹی تحقیقات کر کے اپنی سفارشات اسمبلی میں پیش کرئے گی۔اسمبلی رول 170 کے تحت اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کمیٹی تشکیل دی تھی۔