|

وقتِ اشاعت :   October 24 – 2019

ڈھاڈر: کچھی کی تحصیل سنی کے علاقے تالار کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو نوجوان سگے بھائی جاں بحق جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی موقع پر ہلاک مقامی لیویز نے نعشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈرمنتقل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی سہ پہر ضلع کچھی کی تحصیل سنی کے علاقے تالار میں لیویز ذرائع کے مطابق خانہ بدوش دو سگے بھائی اپنے بکریوں کے ریوڑ چرارہے تھے کہ چار کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر انسے بکریاں چھیننا چاہا جس پر دونوں بھائیوں نے مزاحمت کی اسی دوران ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دونوں نوجوان سگے بھائیوں رحیم خان اور ضائل خان ولد محمد نور اقوام لہڑی کو شدید زخمی کردیا۔

جبکہ زخمی بھائیوں کی جوابی فائرنگ سے غفار نامی ایک ڈاکو بھی موقع پر جاں بحق ہوگیا اور دیگرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی بھائیوں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے واقعہ کی اطلاع پاکر اسسٹنٹ کمشنر سنی سید اسد شاہ،دفعدار غلام رسول بمعہ لیویز فورس نے جائے وقوعہ پہنچ کو نعشوں کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد دونوں سگے بھائیوں کو انکے ورثاء کے حوالے کردیا گیا مذید کاروائی لیویز کر رہی ہے۔