کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے منا فع بخش مواقع میسر ہیں اس ضمن میں ضروری ہے کہ سرمایہ کارسرمایہ کاری کے دستیاب موامقوں سے بھر پور استفاد ہ کرکے معاشی وتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیں۔
انہوں نے صوبے کے زمینداروں اورزراعت سے متعلق افراد پر زور دیاکہ وہ جدید مہارتوں اور ٹیکنا لوجی کے ثمرات سے مستفید ہوکر اپنی پیداوار میں ا ضافہ کریں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں اسٹو ریج اینڈ پیکنگ سے متعلق بریفنگ کے دوران کیا۔
کیگر و کنسلٹنسی کے سربراہ احسن علی نے گورنر بلوچستان کو بریفنگ دی۔اس موقع پر گورنر نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے روشن امکانات ہیں۔زراعت تازہ میو جات کی پیداوار اور کو الٹی کے حوالے سے جدید علوم اور ٹیکنا لوجی کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔