|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2019

سڈنی: پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کا شاندار آغاز کرتے ہوئے وارم اپ ٹی ٹوئنٹی میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو باآسانی 6 وکٹوں سے ہرادیا۔

قومی کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو شکست دیدی ہے، میزبان الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا الیون 6 وکٹوں پر 134 رنز بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کم بیک کرنے والے محمد عرفان نے 4 اوورز میں صرف 19 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی، شاداب خان نے 3 شکار کئے۔ جواب میں فخرزمان اور بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے ہدف با آسانی 4 وکٹوں پر 13 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے فخرزمان نے43 اور کپتان بابراعظم نے 34 جب کہ حارث سہیل نے 32 رنز بنائے۔  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔