نوکنڈی : نوکنڈی کے راستے افغانستان آٹے کے تھیلے اور مرغی اسمگلنگ کیخلاف لیویز فورس ان ایکشن،تمام راستوں پہ کڑی چیکنگ شروع۔
تفصیلات کیمطابق تحصیلدار نوکنڈی میر سعید احمد زہری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کی ہدایت پر پاک افغان بارڈ کیساتھ ملحقہ علاقوں سے غیر قانونی آٹے کے تھیلے اور مرغی سمگلنگ کرنے کیخلاف کڑی نگرانی شروع کردی ہے تمام لیویز چیک پوسٹوں کو حکم نامے جاری کیے ہیں کسی صورت بھی آٹے کے تھیلے اور مرغی افغانستان سمگلنگ نہ ہونے پائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے لیویز کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ نوکنڈی کے تمام اندورنی اور بیرونی راستوں پہ چیکنگ کرکے اشیاء خوردنوش کی ہر گز سمگلنگ کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کے عوام انتظامیہ کیساتھ تعاون کرکے آٹا اور مرغی سمگلنگ کرنے والوں کی بھی نشاندہی کریں تاکہ غیر قانونی اسمگلنگ کا راستہ روکا جاسکیں اور علاقے میں قیمتوں میں توازن برقرار رہ سکیں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی حتی الوسع کوشش یہی ہے کہ عوام کو انکے دہلیز میں ریلیف مل سکیں انہوں نے کہا کہ گرانفروشی اور زخیرہ اندوزی کی بھی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔