|

وقتِ اشاعت :   November 2 – 2019

گوادر : سمندری طوفان کے پانی سے کلمت،چنڈی بلیک ٹاپ روڑکے ”بک کلوٹ“ٹھوٹ گئے،کلمت کازمینی رابطہ منقطع،6ماہ قبل روڑکی افتتاح کی گئی تھی،سمندرکا پانی گھروں میں بھی داخل ہوگئی،چاروں طرف پانی جمع ہے واحدسہارہ یہی روڑتھا،تین دن سے پانی کی ٹینکریں علاقے میں نہ پہنچنے سے مکین پانی کی بوند بوند کے لیئے ترس رہے ہیں۔

مکینوں کی دہائی،اسسٹنٹ کمشنر پسنی کی جانب سے متاثریں میں خیمے تقسیم تفصیلات کے مطابق حالیہ سمندری طوفان کی وجہ سے سمندری لہروں نے ساحلی شہر کلمت کو چاروں اطراف سے گھیرلیا سمندرکا پانی گھروں میں داخل ہوگئی،علاقے کو مکران کوسٹل ہائی وے سے ملانے والی واحدبلیک ٹاپ روڑکے ”بک کلوٹ“ بھی ٹھوٹ کر زمین بوس ہوگئیں ہیں۔

زرائع کے مطابق مذکورہ بلیک ٹاپ روڑاٹالین پروجیکٹ کے تحت لگ بھگ چودہ کروڑروپے سے کی لاگت سے تعمیر ہوئی ہے جسکا افتتاح چھ ماہ قبل کیاگیا تھابلیک ٹاپ روڑکے ”بک کلوٹ“ ٹھوٹ جانے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے کلمت کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق پانی کے ٹینکرسمیت دیگر ٹرانسپورٹ کی گاڑیاں نہ آنے کی وجہ سے کلمت میں پانی کا بحران پیداہوگیا ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کے لیئے ترس رہے ہیں۔

اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر پسنی جمیل احمدکی ہدایت پر تحصیلدارپسنی احمدعلی ظفر،تحصیلداراورماڑہ اعظم خان گچکی،رسالدارسلام بلوچ نے میڈیا کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا اور سمندر ی طوفان سے متاثرہ لوگوں میں خیمے تقسیم کیئے گئے علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کلمت چنڈی روڑکی تعمیر انتہائی ناقص طریقے سے کی گئی ہے روڑ کے ”بک کلوٹ“ میں سَریا نہیں ڈالی گئی ہے جس کے باعث معمولی سمندری پانی کی وجہ سے بلیک ٹاپ روڑ جگہ جگہ سے مخدوش ہورہی ہے۔

دوسری جانب اٹالین پروجیکٹ کے ٹیکنیکل انجینئرنے رابطہ کرنے پر بتایا کہ علاقے کے لوگوں کی متفق رائے سے روڑمیں اسی سائزکے ”بک کلوٹ“ ڈالی گئی ہیں علاقے کے لوگوں نے بتایاتھا کہ یہاں پانی کا بہاؤکم ہے انہوں نے بتایا کہ کنسٹرکیشن کمپنی روڑکے مخدوش حصے کو بنانے کی زمہ دارہے دوسری جانب کلمت کے مکینوں نے صوبائی حکومت سے پرزورمطالبہ کیا ہے بلیک ٹاپ روڑکی ناقص تعمیرات کا نوٹس لیا جائے۔