|

وقتِ اشاعت :   November 5 – 2019

کوئٹہ: وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے کوئٹہ میں بلوچستان سے لا پتہ افراد کیکیسز کی سماعت شروع کردی۔

پہلے روز پندرہ کیسز کی سماعت میں ایک لاپتہ شخص بازیاب ہونے کی تصدیق ہوگئی جبکہ دو لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کمیشن سول سیکرٹریٹ کے جمالی ہال میں کیسز کی سماعت شروع کردی ہے۔

کمیشن کی سربراہی بلوچستان ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج فضل الرحمن کررہے ہیں، کمیشن نے پہلے روز پندرہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی جن میں سے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک لاپتہ شخص کے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی جبکہ دو لاپتہ افراد کے کیسز لاپتہ کے زمرے میں نہ آنے کی وجہ سے خارج کردئیے گئے کمیشن 5روز کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے62 لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کریگا۔