|

وقتِ اشاعت :   November 10 – 2019

مچھ: مچھ کلی ساتکزئی ندی میں خطرناک حد تک زمین دھنسنے لگی ہزاروں افراد کے جانوں کو خطرہ حکام نوٹس لے۔

مچھ کلی ساتکزئی ندی مچھ کے ساتھ کان کنی کے باعث زمین میں جگہ جگہ سے دراڑیں پڑچکی ہے اور گزشتہ روز زمیں بیٹھنے کیوجہ سے کی پائپ دو فٹ زیر زمین میں دھنس گئی جس کیوجہ سے کلی کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوکر رہ گئی اور سیکڑوں گھروں کے کمرے خستہ حالی کا شکار ہوکر رہ گئی۔

کلی کے مقامی رہائشی خیموں اور کھلے آسمان تلے زندگی گزار نے پر مجبور ہیں اور زمین تیزی کیساتھ دھنس رہی ہے ہزاروں افراد کے جانوں کو شدید خطرات لائق ہے کلی سردار ساتکزئی کسی زلزلے زدہ علاقے کی منظر پیش کررہی ہے عوامی حلقوں نے حکام سے نوٹس لینے اور متاثرین کے بحالی کیلئے حکومت سے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے