کوئٹہ: کوئٹہ میں گیس بندش اور گیس پریشر میں کمی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔ حلقہ43 اور حلقہ27 کے عوام کوئٹہ پریس کلب کے باہر سراپا احتجاج بن گئے۔ گوالمنڈی چوک، ترین روڈ، سرکی اور ٹین ٹاؤن کے مکین کل گوالمنڈی چوک پر مظاہرہ کریں گے۔
تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر بسم اللہ آغا کی قیادت میں حلقہ23 اور27 کے مکینوں نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں گیس انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بسم اللہ آغا نے کہا کہ گیس صرف ہمارے حلقے کا نہیں بلکہ پورے شہر کا مسئلہ ہے۔
شدید سردی میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے خواتین بچوں اور دوسرے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور گھریلو اُمور بُری طرح متاثر ہورہے ہیں سوئی گیس انتظامیہ اس مسئلے پر فوری توجہ دے کر مکینوں کو مشکلات سے نجات دلائے۔دریں اثناء مظاہرین نے پریس کلب پر احتجاجی کیمپ بھی قائم کردیا