|

وقتِ اشاعت :   November 22 – 2019

کراچی: محکمہ داخلہ  نے سندھ  بھر میں اسلحہ لائسنس کےاجرا پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس صوبائی محکمہ داخلہ نے  صوبے میں اسلحہ لائسنس کے اجرا پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر ماہ مقررہ کوٹہ کےتحت اسلحہ لائسنس کا اجرا کیا جائےگا، غیر ممنوعہ بور کے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے جب کہ کا اجرا کیاجائےگا، اسلحہ لائسنس کا اجرا سندھ آرمز لائسنس ایکٹ کے تحت کیا جائے گا۔