|

وقتِ اشاعت :   November 25 – 2019

کوئٹہ : بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے دالبندین زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر وسیم ہوت منعقد ہوا۔

جس کے مہمان خاص مرکزی آرگنائزر ملک زبیر بلوچ و سابق سینئروائس چیئر مین آغا داود شاہ تھے جس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث رہ جن میں تعلیمی اداروں کے مسائل، ملکی، علاقائی و سیاسی صورت حال پہ سیر حاصل بحث رہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک زبیر نے کہا کے بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں کوٹہ سسٹم کو مکمل طور پہ لاگو کیا جاے اور نصاب میں مادری زبانوں کو شامل کیا جائے و نصاب سے نفرت انگیز مواد کو نکالا جاے۔

مزید انہوں نے کہا کہ سیندک سے برطرف کیے گئے ملازمین کو فوری بحال کیا جائے آخر میں زونل جنرل باڈی تشکیل دی گئی جس کے مطابق صدر وسیم ہوت ناہب صدر حکیم شاہ سینر ناب صدر اسام شیر,جنرل سیکرٹری شفقت ناز سینر جوائنٹ سیکرٹری سرفراز بلوچ جونیر جوائنٹ سیکرٹری یاسر بلوچ،انفارمیشن وحید بلوچ منتخب ہوے۔