|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2019

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صدر اورسا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کی سیا ست عوام کی خد مت اور بلو چستان کے وسا ئل پر عوام کی دستر س، حقیقی و فا قیت اور حقیقی جمہو ریت ہی مو جود ہ سیا سی اور معا شی بحران کا حل ہیں یہ بات انہوں نے خاران میں ورکر کا نفر نس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس کا نفر نس میں کثیر تعداد میں خوا تین اور نو جوان کی شر کت اس بات کی غمازی کر تی ہے کہ خا ران کے عوام شعو ری اور حقیقی سیا ست کے علمبر دار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دو سالہ دورمیں عوام کی خد مت کی ہے بلو چستان بے پناہ وسائل کا ما لک ہے اور ہر لحا ظ سے قد رت نے اسے خود کفیل بنا یا ہے اپنی اس دولت کو تحفظ دینے اور اسے بلو چستان کی تر قی اورخو شحا لی کیلئے استعمال کر یں اور یہ اس وقت ممکن ہے کہ ہم اپنی تنظیم اور پارٹی کو مضبو ط کر یں گے۔

انہوں نے کہا ہما ری جما عت آپ کی جماعت ہے اور عوام کے سا منے ہما رے کا رکن اور ہم جواب دہ ہیں انہوں نے کہا خا ران کے عوام حقیقی اور شعوری سیا ست کے سا تھ اپنے آپ کو منسلک کر یں اور بھر پور سیاسی شر کت داری سے ہی ہم اپنے حقو ق حا صل کر سکتے ہیں، کا نفر نس سے سینٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ خا ران کے عوام با شعور وقت و حا لات کا اد را ک ر کھتے ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل اپنے نما ئند وں کو آز ما یا ہے اور ان کے شخصیت اور خدمات ان سے پو شید ہ نہیں ہیں اب آنے والے الیکشن میں نیشنل پارٹی کو خد مت کا مو قع دیں اورمیں بہت ہی وثوق سے کہتا ہوں کہ نیشنل پارٹی آپکی آزما ئش پر پورا اتر ے گی۔

کا نفر نس سے نیشنل پارٹی کے صو با ئی صدر عبد الخا لق بلوچ، مر کزی سیکرٹری اطلا عات ڈاکٹر اسحا ق بلو چ، صو با ئی جنرل سیکرٹری، خیر بخش بلو چ، صو با ئی سیکر ٹری خوا تین ڈاکٹر شمع اسحا ق بلوچ، بی ایس او کے مر کزی آر گنا ئز رزبیربلوچ، نیشنل پارٹی کے رہنما ء میر صغیر احمدبا دینی، نیشنل پارٹی کے رہنما ء ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلا م جان سیا ہ پاد،ضلعی خوا تین سیکرٹری پر وین بلو چ ضلع نو شکی کے صدر ظاہر جما لد ینی نے خطاب کیا اور بی ایس او کے کار کن ماہ رخ بلو چ نے نظم پیش کی۔

نیشنل پارٹی کی ضلعی قیا دت سے ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ اور تحصیل کا بینہ سے سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی،بی ایس او کی نو منتخب کا بینہ سے مر کز ی آر گنا ئز ر زبیر بلو چ نے حلف لیا۔