|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2019

ڈیرہ مراد جمالی : چیف سیکریڑی بلوچستان کے دورہ ڈیرہ مراد جمالی کے بعد نصیرآباد انتظامیہ محترک ہو گئی محکمہ مواصلات وتعمیرات زراعت میونسپل کمیٹی کے غیر حاضر ملازمین کی شامت آگئی شرقی سیوریج نالے کی قسمت جاگ اٹھی کمشنر نصیرآبادڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی خصوصی ہدایت پر تین سالوں سے غائب مشینری منظر عام پر آگئی اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں نصب کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد روڈ کی اسڑیٹ لائٹس روشن کرنے کیلئے کام کاآغاز ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ہنگامی بنیادوں پر سرکاری دفاتر کی دیواروں میں رنگ وروغن شروع سینکڑوں من کچرہ اٹھا لیا گیا ایڈیشنل کمشنر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ریونیوتحصیلدار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی نگرانی میں کمیٹیاں قائم روزانہ کی بنیادوں پر چیف سیکریڑی کو رپورٹ ارسال کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریڑی بلوچستان فضیل اصغرکے دورے کے بعد کمشنر نصیرآباد جاویداختر محمود ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ظفر بلوچ نے عوامی مسائل حل کرنے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے روزانہ کی بنیادوں پر تمام محکموں سے کارکردگی رپورت طلب کی جارہی ہے جبکہ میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے کمشنر نصیرآباد جاویداختر محمود نے ایڈیشنل کمشنر ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر اسسٹنٹ کمشنر ریونیوتحصیلدار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی نگرانی میں کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

جومیونسپل کمیٹی کی صفائی مہم کا روزانہ کی بنیادوں پرجائزہ لے رہے ہیں علاقے میں فصلات پر ٹڈی دل کے حملے سڑکوں کی مخدوش حالت ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں صفائی ابتر صورتحال کے پیش نظر محکمہ مواصلات وتعمیرات قلی زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی کے عارضی ملازمین غیر حاضر ملازمین کی شامت آگئی۔

عوامی شکایات پر شرقی سیوریج نالے کی قسمت جاگ اٹھی ہے کمشنر نصیرآبادڈپٹی کمشنر نصیرآباد کی خصوصی ہدایت پر تین سالوں سے سیوریج نالے کی غائب پمپنگ مشینری بھی منظر عام پر آگئی ہے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی کی نگرانی میں نصب کرکے سیوریج نالے کا گندا پانی نکالنے کاکام شروع کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد روڈ کی اسڑیٹ لائٹس روشن کرنے کیلئے ایکس ای این کیسکو نصیرآباد حاجی شبیراحمد مستوئی کی ہدایت پر کیسکو کی ٹیموں نے کام کاآغاز کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی شہر میں ہنگامی بنیادوں پر سرکاری دفاتر کی دیواروں میں رنگ وروغن شروع کیا گیا ہے اور شہر کے مختلف گلی محلوں سے سینکڑوں من کچرہ اٹھا لیا گیاچیف سیکریڑی بلوچستان کے دورہ ڈیرہ مراد جمالی کے بعد نصیرآباد انتظامیہ کے محترک ہونے پر عوامی حلقوں نے خوشی کاا ظہار کیا ہے۔