|

وقتِ اشاعت :   November 29 – 2019

وہاڑی کے شہر میلسی میں ایک روز پہلے لاپتہ ہونے والی دو بچیوں کی لاشیں کماد کی فصل سے برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جہاں پور میلسی کی دو بچیاں ثانیہ بی بی اور بگو گزشتہ روز لاپتہ ہوگئی تھیں، ان کی لاشیں جہاں پور سے کماد کی فصل سے ملی ہیں، انہیں قتل کرکے لاشیں کھیت میں پھینک دی گئیں۔

دونوں بچیاں آپس میں کزن تھیں اور ان سے زیادتی کا شبہ ہے۔ ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کاحکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ لواحقین کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کریں گے اور ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔