|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2019

دالبندین: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر خورشید احمد جمالدینی نے اپنے ایک بیان میں بی این پی تحصیل دالبندین کے نومنتخب کابینہ کے صدر یار محمد مینگل سینئر نائب صدر نور علی مینگل جنرل سیکرٹری مصطفیٰ کمال ریکی اور دیگر دوستوں کو منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نومنتخب کابینہ کے عہدیداران پارٹی پالیسیوں پر کاربند رہتے ہوئے ضلعی کابینہ کے دوستوں کے ساتھ مل کر پارٹی پروگرام اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا پیغام آگے لیجانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور ہر فورم پر موثر انداز میں آواز بلند کررہا ہیں نومنتخب کابینہ پارٹی کی تنظیم کاری تحصیل میں پارٹی کی فعالیت کیلئے تمام یونٹس کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں گی انہوں نے کہا کہ علاقے میں گھمبیر مسائل کی نشاندہی اور انکے حل کیلئے سیاسی و جمہوری طریقے سے علاقے کے دیگر سیاسی پارٹیوں اور آفیسران سے مل بیٹھ کر اپنا قومی فریضہ نبھائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انہی نظریاتی و فکری کارکنوں کی جہد مسلسل کی بدولت آج بی این پی بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کی نمائندگی کررہی ہیں نومنتخب عہدیداران اپنے نظریاتی و فکری دوستوں کو ساتھ لے کر قومی تحریک کا مشن آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے تمام اقوام قبائل مذاہب و مختلف زبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کیلئے ایک مدبرانہ سیاسی جدوجہد کررہی ہیں جوکہ سردار اختر جان مینگل کی اس سرزمین اور قوم سے سچی وابستگی کا واضح ثبوت ہیں۔