سبی: میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی میں نسل پرستی و لسانی تعصبات کی حوصلہ شکنی اور اسلام اقدارکے فروغ کیلئے ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے وائس چانسلر MCKRU سبی پروفیسر ڈاکٹر علی نواز مینگل،پی اے ٹو V.C میر سمیع اللہ دہوار رجسٹرار اسداللہ بلوچ،برمش خان چئرپرسن بزنس ایڈمنسٹریشن،میر بابر خان گشکوری،حسن نعیم،علی جان بگٹی، اقبال بنگلزی،ملک نعمان دہوار،سید اظہر شاہ،ثناء اللہ،سید قلندر شاہ،لکھن سکھیجہ وحید چانڈیو مزمل حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے تفرقہ بازی کو یکسر مسترد کیا اور ہر قسم کے تفرقات کو رد کرتے ہوئے باہمی اتحاد واتفاق کے فروغ کی تلقین کی گئی تاکہ امت میں اخوت کا عنصر مستحکم ہو مقرنین نے کہا کہ نبی رحمت کا سیرت مبارک امت کیلئے عملی نمونہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلباء کو چاہئے کہ وہ اپنی زندگی میں اسلامی اقدار کو اپنائیں اور ہر قسم کے تعصبات کی حوصلہ شکنی عملی طور پر کریں اس موقع پر نیلسن منڈیلا اور مارٹر لوتھر کنگ کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی زندگی نسل پرستی کے خلاف انسانی مساوات و برابری کیلئے وقف کر کے تاریخ رقم کی۔