|

وقتِ اشاعت :   December 9 – 2019

گوادر: گوادر پا کستان کا دل اور سی پیک کا مرکز ہے۔ گوادر کا پاکستان سے الحاق دور اندیشانہ فیصلہ تھا۔ پا کستان نیوی نہ صرف آبی حدود کو محفوظ بنارہی ہے بلکہ ساحلی علاقوں کی فلا ح او ربہبود بھی ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ گوادر مستقبل قر یب میں خطہ کا گیم چینجر والا شہر بن رہاہے۔ پاکستان اور چائنا کا اشتراک خوشحالی کے نئے دور پیدا کرے گا۔گوادر ڈے آئندہ شایان شان طور پر منا یا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار پاکستان نیوی کے کمانڈر فلیٹ وائس ایڈ مرل آ صف خالق، ریئر ایڈ مرل فیصل رسول لودھی، کمانڈر ویسٹ کموڈور سید فیصل شاہ،سابقہ چیئر مین میونسپل کمیٹی گوادر عابد رحیم سہرابی احمد اقبال نے گوادر کا پاکستان کے الحاق کے 61برس مکمل ہونے کے سلسلے میں پاکستان نیوی کے بیس پی این ایس اکرم میں منعقدہ پر چم کشائی کی تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

پاکستان نیوی کے کمانڈر فلیٹ وائس ایڈ مرل آ صف خالق نے کہاکہ آج کا دن انتہائی تاریخی ہے کیونکہ آج ہی کے دن گوادر کو پاکستان میں شامل کیا گیا ہے گوادر کا پاکستان سے الحاق کے بعد پاک نیوی نے اس خطے کے آبی سر حدات کو محفوظ بنانے کی ہر ممکن کوشش ہے اوراللہ کے فضل وکرم سے ہمارے سمندری حدود محفوظ ہاتھوں میں ہے جبکہ اس خطہ میں سی پیک کی سر گر میوں نے اس کی اہمیت کو مز ید مسلمہ بنا یا ہے پاکستان اور چائنا کے اشتراک سے یہاں تبد یلی کے نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کے دوررس ابھی سے سامنے آرہے ہیں۔

پا کستان نیوی اس ترقی میں نہ صرف اپنا کر دار ادا کر یگی بلکہ سی پیک کی کامیابی کے لئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی ادا کریگی۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان نیوی کے ریئر ایڈ مرل فیصل رسول لودھی نے کہا کہ 8دسمبر 1958میں گوادر کی پاکستان میں شمولیت کے بعد پاک نیوی وہ پہلی فور س تھی جس نے کمانڈر افتخار احمد سہر وردی کی قیادت میں یہاں سبزی ہلالی پر چم لہر ایا گوادر کی پاکستان مین شمولیت یہاں کے بزرگوں کی دور اندیشانہ جزبات کا مظہر ہے اوراللہ کے فضل وکرم سے یہ شہر خطہ کا گیم چینجر بننے جارہا ہے جس میں یہاں کے مقامی لوگوں کی شرکت اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے علاوہ یہاں کے ساحلی عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو بھی مستحکم بنا یا ہے جس میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو کلیدی اہمیت حاصل ہے اورماڑہ کیڈٹ کالج، بحریہ ماڈل کالج گوادر اور درمان جان اورماڑہ اس علاقے کے لوگوں کو ہمہ گیر تعلیمی ترقی اور صحت عامہ کی سہو لیات کی فراہمی میں اہم کر دار اداکر رہی ہے جو ساحلی علاقوں کے عوام اور پاکستان نیوی کے لازوال رشتے کی عکاسی کرتے ہیں۔

انشاء اللہ یہ جزبہ اسی طرح قائم و دائم رہے گا۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے میونسپل کمیٹی گوادر کے سابقہ چیئر مین عابدر حیم سہرابی اور وش نیوز کے سی ای او احمد اقبال بلوچ نے کہا کہ واقعی آج کادن تاریخی لمحہ کی یادہانی کراتا ہے گوادر کی پاکستان میں شمولیت کے لئے یہاں کے فاضل و عالم لوگوں نے جد وجہد کی جس میں سید ظہور شاہ ہاشمی اور عبدالمجید سہرابی اور ان کے رفقائے کار کی جد و جہد کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔