|

وقتِ اشاعت :   December 11 – 2019

کراچی: سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے کہا ہے کہ اپنے وکیل کی مدد سے امریکی پابندیوں کے فیصلے کے خلاف کیس دائر کروں گا اور قونصلیٹ کو خط بھی لکھوں گا۔ 

سابق ایس ایس پی راؤ انوار نے اپنے خلاف امریکی محکمہ خزانہ کے فیصلے پر بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ امریکی فیصلے کے خلاف قانونی جنگ کروں گا اور اپنے وکیل کی مدد سے امریکا میں کیس دائر کروں گا اور قونصلیٹ کو خط بھی ارسال کریں گے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مجھ پرایک الزام ہے اور وہ معاملہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے، مجھ پر کئی افراد کے قتل کا الزام لگایا جاتا ہے مگر شکایت لے کرکوئی نہیں آتا، میں نے اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف کام کیا ہے، ایک گروپ ہے جو میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرتا ہے اورامریکا بھی پروپیگنڈا کا شکار ہوا اور میرے خلاف فیصلہ کیا، امریکا مجھ پر لگائے الزامات ثابت کرے ورنہ معافی مانگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا نے پاکستان میں درجنوں مشکوک پولیس مقابلوں کے مرکزی کردار سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو بلیک لسٹ قرار دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی ضبطگی اور لین دین پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔