اوتھل : بی این پی مینگل کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ سارونہ کنراج اور درگاہ شاہ نورانی کے لوگوں کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں چھوڑیں گے سارونہ اور کنراج ایک پسماندہ علاقے ہیں اور ہم ان علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر توجہ دے رہے ہیں سارونہ کے لوگ خود کو تنہا نہ سمجھے ہم ان کے ساتھ ہیں ہم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سارونہ کنراج اور درگاہ شاہ نورانی کے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ سارونہ اور کنراج کی عوام مختلف مسائل سے دو چار ہیں یہاں پر پانی ایجوکیشن سمیت دیگر بے شمار مسائل ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کسی بھی کوئی توجہ نہیں دی ہے اور انشا اللہ ہم سارونہ اور کنراج کے عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرینگے اور سارونہ و کنراج کی عوام اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے انشا اللہ ہر دکھ سکھ میں ہم ان کے شانہ و بشانہ ہیں اور یہاں پر پینے کے پانی۔ایجوکیشن۔ہیلتھ کے مسائل سمیت دیگر بے شمار مسائل ہیں اور ان مسائل کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم عوام کے حقوق کیلئے عملی طور پر جدو جہد کررہے ہیں اور ان علاقوں میں غربت زیادہ ہے جس کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا تو ہم بھی ساتھ چھوڑنے میں کوئی دیر نہیں کرینگے ہم نے اپنی ذات کیلئے وفاقی حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں کیا اگر معاہدہ کیا ہے تو وہ بلوچستان کے غریب عوام کیلئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین رکھا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کے لوگوں کو انکے جائز حقوق ملیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اکبر مینگل و دیگر معززین ان کے ہمراہ تھے۔