|

وقتِ اشاعت :   December 13 – 2019

مچھ: ریلوے ٹریک پلوں اور ٹنلز کی حفاظت پر معمور فیڈرل لیویز مچھ کو تاحال صوبائی لیویز میں ضم کرنے کیلئے کوئی انتظامات دیکھنے میں نہیں آرہی بولان میں فیڈرل لیویز کے اہل کار 36سالوں سے مستقلی کے منتظر ہیں عدم مستقلی کیوجہ سے ان کوئی پرسان حال نہیں فیڈرل لیویز مچھ بولان کے نائب رسالدار امیر بخش بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں باقاعدہ ضم کرنے کیلئے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

بلوچستان کے دیگر اضلاع میں فیڈرل لیویز کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کیلئے باقاعدہ تیاریاں کیے جارہے ہیں کولپور تا ناڑی بینگ سبی تک فیڈرل لیویز کے 110اہل کارجو کہ ریل کی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے عدم سہولیات کے باوجود اپنے ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں انھوں نے کہا کہ فیڈرل لیویز کا حصہ ہوتے ہوئے ہمیں نظر انداز کیا جارہا ہے اور صوبائی حکومت کے باوجود بھی مچھ بولان کے فیڈرل لیویز کو ضم کرنے کیلئے کوئی تیاری دیکھنے میں نہیں آرہا ہے۔

مچھ فیڈرل لیویز کے اہل کار 36سالوں سے عارضی طور پر اپنے خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور لیکن ان کا کوئی مستقبل نہیں عمر بڑھنے کیساتھ انہیں مجبور خالی ہاتھ ڈیوٹی کو خیر آباد کرنا پڑتا ہے کیونکہ انہیں سروس اور پنشن نہیں دیا جاتا ہے پھر تنگدستی سے زندگی گزارنا ان کا مقدر بن جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مچھ کے فیڈرل لیویز جہنیں دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کا سہولت نہیں دیا جاتا سردی اور گرمی سے بچنے کیلئے جوانوں نے اپنی مدد آپ چیک پوسٹیں بنارکھے ہیں۔

انھوں نے وزیر اعلی بلوچستان پرنس جام یوسف وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو ڈی جی لیویز میر مجیب الرحمن قمبرانی سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھ بولان فیڈرل لیویز جو کہ ریلوے ٹریک پلوں اور ٹنلز کے حفاظت پر معمور ہیں کو صوبائی لیویز میں ضم کرنے کیلئے احکامات صادر فرمائے تاکہ انہیں بڑھاپے میں درپیش پریشانی و مشکلات سے انہیں نجات مل سکیں۔