کوئٹہ: وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کے بعدسردی کی شدت میں اضافہ کاروبار زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
قلات،زیارت،مستونگ اور پشین میں گیس پریشر نہ ہونے کے باعث لوگ پریشانی کاشکار کوئٹہ میں بھی گیس پریشر نہ ہونے کے باعث لوگ لکڑی جلانے پر مجبور ہوگئے تفصیلات کے مطابق قلات،زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی،توبہ کاکڑ سمیت دیگر علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جس کے باعث ان علاقوں میں کاروبا زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔
قلات،زیارت،مستونگ اور پشین میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل ذرائع پر مجبور ہوگئے کوئٹہ کے مختلف علاقوں،سریاب روڈ،غوث آباد،بڑیچ کالونی،کاکڑ کالونی،عالمو چوک،نواں کلی،بلیلی،کچلاک،چمن ہاؤسنگ،کلی شابو سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سردی کے ٹھٹھرتے رہیں تاہم سوئی گیس سدرن کی جانب سے اب تک اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔