|

وقتِ اشاعت :   December 15 – 2019

لورالائی:  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماوں میر روف مینگل ایڈوکیٹ ساجد ترین ایڈوکیٹ اور خورشید جمالدینی گذشتہ روز ایک روزاہ تنظیمی دورے پر لورالائی پہنچے اس موقع پر بی این پی لورالائی کے رہنماوں اور کارکنو ں نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔

ان کے ہمراہ بی این پی کے سینئر رہنما محمود بلوچ حیات بلوچ اور دیگر بھی مرکزی رہنماوں نے اپنے دورے کے دوران بی این پی کے ضلعی رہنماوں اور کارکنو ں سے ملاقات کی اور متفقہ طور پر لورالائی کے ضلعی پارٹی الیکشن تک ایک آرگنائز ر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا جن کے نام یہ ہیں۔

ضلعی آرگنائز ر حاجی جعفر ڈپٹی آرگنائز ر عبداللہ شاہ جبکہ آرگنائز نگ کمیٹی کے ممبران ستار محمد زمان خلجی محمد جان ہار ن خان سعد اللہ بلوچ اس موقع پر یہ عہد کیا گیا کہ اب تمام اختلاف بھلا کر صرف اور صرف پارٹی کے منشور اور پیغام کو گھر گھر پنچانے کیلئے ایک ہو کرکام کریں گے اور پارٹی کو ضلع لورالائی میں بھر پور فعال اور منظم بنایا جائے گا۔

اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے مرکزی رہنما وں میر رؤ ف مینگل ایڈوکیٹ ساجد ترین اور خورشید جمالدینی نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کی قیادت میں بلوچستان میں بسنے والے پشتون بلوچ تمام اقوام کی قومی سیاسی حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے بی این پی کی سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ ہماری قیادت اور شہدا نے خون کی قربانیاں دیکر قومی حقوق کیلئے جان کی بازی لگائی ہے ہماری پارٹی کا منشور ہے کہ صوبے کے وسائل کو صوبے کے عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کی سوچ پر کاربند ہے۔

ہماری سیاسی جدوجہد کا ممہور بلوچستان میں آباد تمام قوموں کے درمیان بھائی چارے اور اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرکے ایک ترقی یافتہ معاشرے کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ بلوچ پشتون اتحاد سے بلوچستان میں ایک خوشحال اور مستحکم معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے آرگنائز ر کمیٹی پر زور دیا کہ وہ بی این پی کا پیغام اور منشور گھر گھر پنچانے کیلئے دن رات ایک کردیں اور تمام اختلافات کو بھلا کر پارٹی کو فعال بنائیں۔