|

وقتِ اشاعت :   December 17 – 2019

دالبندین : ڈپٹی کمشنر چاغی فتح خان خجک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری نے دالبندین کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر ناکے لگا کر متعدد بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے غیر ضروری اور تیز لائٹس اتار کر متعلقہ ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی کہ کہ اگر آئندہ کسی بھی گاڑی میں اس طرح غیر ضروری لائٹس پائے گئے تو ڈرائیور سمیت گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قومی شاہراہ پر بہت سے واقعات ان تیز اور غیر ضروری لائٹس کی وجہ سے پیش آتے ہیں جبکہ بیک لائٹس نہ ہونیکی وجہ سے تیز رفتار گاڑیاں بھی اکثر ٹکرا کر حادثات کا شکار ہوتی ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین انجینئر عائشہ زہری نے بیک لائٹس سے محروم بہت سارے گاڑیوں کو شبنما والے سٹیکر نصب کیے اسکے علاوہ تفتان کوئٹہ روٹ پر چلنے والے بہت سے کوچز کو روک کر انہیں تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ کسی کو بھی عوام کے قیمتی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔

ڈرائیور اپنے غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے تیز رفتاری کرکے قیمتی جانوں سے کھیل رہے ہیں ذمہ داروں کی گاڑیاں ضبط کرکے انکے لائسنس منسوخی کے لیئے متعلقہ محکمے کو مراسلے لکھے جائیں گے. انہوں نے احتیاطی تدابیر اور مناسب کرایوں کے سلسلے میں بدھ کو ٹرانسپورٹرز کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔