|

وقتِ اشاعت :   December 18 – 2019

کوئٹہ : سابق آمر کی سزائے موت کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق ہے،پرویز مشرف نے اس ملک کے آئین کو اپنے بوٹوں تلے روندا ہے، لال مسجد واقعہ اور نواب اکبر بگٹی کی شہادت اسی آمریت کی وجہ سے رونما ہوئے،سزائے موت دینے سے ریاست کو ایک پیغام جائیگا اور آئندہ کوئی اس ملک کا آئین توڑنے کی جرات نہیں کریگا۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے اپنی رہائش گاہ پہ جماعتی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مشرف کو بچانے کیلئے سرتوڑ کوشش کرتی رہی ہے لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ایک آمر نے ملک پہ مسلط ہوکر ملک وقوم کا نقصان کیا انکی وجہ سے بلوچستان آج بھی جل رہا ہے لال مسجد کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے کہ ایک آمر نے طاقت کے نشے میں مست مکے لہرا کر اس قوم کو خون سیلت پت مستقبل دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ عوامی امنگوں کے اہم مطابق ہے تاکہ کل کوئی آئین پاکستان کو توڑنے کی جرأت نہ کرے انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین ہمارے دائرہ کار متعین کرتا ہے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے تو مشکل نہیں ہوگی۔