لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کے خلاف جج کے ریمارکس اور فیصلے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر اظہارِخیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا خصوصی عدالت کے جج نے پرویز مشرف کے مرنے کے بعد بھی انہیں سزا سنادی کیوں کہ وہ جج بھول گیا کہ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اگر کسی جج کے خلاف ایسا فیصلہ آئے یا ریمارکس دیئے گئے تو اس پر کون عملدرآمد کرے گا، قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے اس فیصلے سے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی اور فوج کا مورال ڈاؤن ہوا جب کہ عوام کو بھی اس فیصلے سے سخت تکلیف ہوئی۔