قلات : قلات میں سائیبیرین خشک اور یخ بستہ ہواؤں نے ہر شے کی قلفی جمادی شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینیٹی گریڈ تک گر گیا شدید سر دی میں بجلی اور گیس پریشر مکمل طور غائب شہری شدید سردی میں ٹھٹھر نے پر مجبور ہو گئے۔
ہیں قلات شہر اور گردونواح گزشتہ کئی روز سے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں مگر گزشتہ روز سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہیں محکمہ موسمیات قلات کے مطابق سائیبیریا سے آنے والے خشک اور یخ بستہ ہواؤں کی وجہ سے درجہ حرار ت نقطہ انجماد سے نیچے چلاگیا ہے اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور سردی کا یہ سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہیں شدید سردی کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئی ہیں اور شہری شدید سردی کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئی ہیں۔
دوسری جانب قلات میں شدید سردی میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں جبکہ سوئی گیس کی فراہمی گزشتہ کئی مہینوں سے مکمل طور پر بند کی گئی ہیں مگر سوئی گیس کمپنی کی جانب سے رات کی تاریکی میں گیس میٹرز کو تبدیل کرکے صارفین کو بھاری بھرکم بلوں کو بھیجنے کا سلسلہ بھی جاری ہیں۔
قلات کے شہریوں نے کیسکو اور سوئی گیس کمپنی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ سوئی گیس کمپنی اور کیسکو قلات کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے باوجود سہولت فراہم کرنے سے قاصر ہیں سوئی گیس کمپنی گزشتہ کئی مہینوں سے قلات کو گیس کی فراہمی مکمل طور بند کر نے کے باوجود شہریوں سے گیس میٹرز کی قیمتیں اور پائپ لائنز کا کرایہ وصول کررہی ہے جوکہ باعث شرم ہیں۔