|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2019

کوئٹہ : کوئٹہ میں شدید سرد موسم میں اور مہنگائی نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کیا ہے کرسمس کے موقع پر بھی دکاندار ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہے۔

دکانداروں سعید احمد عبدالنبی اورنسیم کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے رہی سہی کسر سرد موسم نے پوری کردی ہے اب دکان کے کرائے اورملازمین کی تنخواہیں نکالنا بھی مشکل ہوگیا ہے ایک خریدار نے بتایا کہ مہنگائی نے ملازم پیشہ افراد کو زیادہ متاثر کیا ہے۔

اب گیس بجلی کے بلوں میں ہی نصف تنخواہ چلی جاتی ہے کرسمس کی خریداری بھی خواب بنتاجارہاہے ان حالات میں حکومت نہ صرف مہنگائی کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے بلکہ مسیحی ملازمین کو کرسمس بونس دیاجائے۔