|

وقتِ اشاعت :   December 27 – 2019

کوئٹہ: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگونے کہاہے کہ جام حکومت کی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہیں باپ پارٹی کے ناراض اراکان کے لئے رابطے کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اپوزیشن گرم لوہے پر ہتھوڑا مارنے کیلے تیار ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان کا منتخب عوامی نمائندوں کے بجاے غیر منتخب لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہیں ہم کسی صورت اپنے علاقوں میں مداخلت برداشت نیں کرینگے اپوزیشن جماعتیں حکومت کی نااہلی اور نا لائقی پر خاموش نہیں رہیں گے عوام کی حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے اجلاس سے قبل میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا اختر حسین لانگو نے کہا کہ اگر حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے کسی نے بھی رابطہ کیا تو بلوچستان نیشنل پارٹی بات چیت کیلئے تیار ہے موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے مزید پیچیدہ بنادیا کوئی بھی ترقیاتی کام زمین پر نظر نہیں آرہا ہیں ا گر بلوچستان نیشنل پارٹی سے کسی نے بھی کوئی رابطہ کیا تو ہم بھی بات چیت کاسلسلہ آگے بڑھائیں گے۔

موجودہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے بے روزگاری دن بدن بڑھتی جارہی ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے حکومت چلانے کیلئے سیاسی ویژن ہونی چاہیے مگر بد قسمتی سے موجودہ حکومت کے پاس ایسی کوئی ویژن نہیں ہے جس سے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے گوادر کی ترقی کے حوالے سے حکومت نے بڑے دعوے کئے لیکن اب بھی حکومت گوادر میں پانی کے بحران کے بعد ٹینکر مافیا کے مقروض نکلے ہیں کیا یہ ترقی ہے۔

ہمیں وہ ترقی چاہیے جس سے بلوچستان کے عوام کو ریلیف مل سکے کیونکہ بلوچستان کے عوام وہ ترقی چاہتے ہیں جس سے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے اور ان کے وسائل اور ساحل پر یہاں کے عوام کا اختیار ہو ہمیں ہمیشہ اپنی ہی وسائل سے محروم رکھا ہے مگر اس بار اپوزیشن جماعتیں حکومت کی نااہلی اور نا لائقی پر خاموش نہیں رہیں گے عوام کی حقوق کیلئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رکھیں گے۔

جام حکومت کی تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہیں باپ پارٹی کے ناراض اراکان کے لئے رابطے کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اپوزیشن گرم لوہے پر ہتھوڑا مارنے کیلے تیار ہیں وزیراعلی بلوچستان کا منتخب عوامی نمائندوں کے بجاے غیر منتخب لوگوں کو نوازنے کا سلسلہ ہے کہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہیں ہم کسی صورت اپنے علاقوں میں مداخلت برداشت نیں کرینگے۔