حب: چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کی جانب سے گڈانی میں اسکول کی تعمیر کا فیصلہ،کمپنی لسبیلہ اور اس کے اطراف میں مختلف فلاحی منصوبوں پر اب تک 124ملین روپے خرچ کرچکی ہیچائنا پاور حب جنریشن کمپنی(CPHGC) نے گڈانی میں اسکول کی تعمیر کیلئے ٹی سی ایف کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔
30ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس اسکول میں 180سے زائد بچے تعلیم سے آراستہ ہوسکیں گے اور یہ اسکول کم مراعات یافتہ طبقے کے بچوں کیلئے بہترین تعلیم مفت حاصل کرنے کا ذریعہ ہوگا۔
کمپنی سے جاری کئے گئے اعلامیئے کے مطابق اسکول کی تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے اور اپریل 2020میں اسکول میں باقاعدہ کلاس کا آغازہوجائے گا۔2016سے لیکر اب تک کمپنی لسبیلہ اور اس کے اطراف میں مختلف فلاحی منصوبوں پر 124ملین روپے خرچ کرچکی ہے۔گڈانی میں قائم کیا جانے والا CPHGC-TCFاسکول کسی بھی سی پیک منصوبے کی مالی امداد تحت کے قائم کیا جانے والا پہلا ٹی سی ایف اسکول ہوگا۔
اس سے پہلے فیفا ورلڈ کپ کے دوران علاقے میں فٹبال جیسے عالمی معیار کے کھیل اورصحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کمپنی ٹی سی ایف موئزا خیل اسکول میں فٹ بال پچ بھی تعمیر کرچکی ہے۔CPHGCکا سی ایس آر پروگرام نہایت متحرک ہے۔اپنے تعمیراتی مرحلے کے دوران کمپنی نے ایسے پائیدار سی ایس آرمنصوبے شروع کئے ہیں جس نے ان منصوبوں سے استفادہ حاصل کرنے والے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے میں مدد کی ہے۔
ان منصوبوں میں الانہ گوٹھ میں فلوٹنگ جیٹی، کلین حب سٹی پروگرام، علاقے کے طلبا کی ٹریننگ اور پلانٹ میں روزگار کے مواقع اور علاقے میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امداد کی فراہمی جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے بعد چائنا پاور حب جنریشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر ژا ینگ گنگ نے کہا کہ کمپنی علاقے کے لوگوں کے طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے اور آگے بڑھنے کیلئے تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے۔
ہماری سی ایس آر کوششوں کا خلاصہ مشہورکہاوت سے کیا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی کو مچھلی کھلا کر آپ ایک دن کیلئے اس کا پیٹ بھر سکتے ہیں لیکن اس کو مچھلی پکڑنے کا طریقہ سکھا کر آپ ساری زندگی کیلئے اس کا پیٹ بھر سکتے ہیں اور تعلیم آنے والی نسلوں کے پر امن اور خوشحال مستبقل کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔