|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2019

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمرانی حکومت نے نیب آرڈیننس کے ذریعے کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے بجائے کرپشن کیلئے راستہ ہموار کیا ہے شراب کی بوتل پر روح افزاح لکھنے سے شراب روح افزا نہیں بنتی اس آرڈیننس ترمیم کی ہم مذمت کرتے ہیں اس وزرا اور بیوروکریٹس کو کھولی چھوٹ دی جارہی ہے پیراشوٹ سے آنیوالے حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ملک کا دیوالیہ نکل چکا ہے معیشت تباہ ہورہی ہے جبکہ حکمران کرپشن سے بچنے کے لئے راستے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت کے ساتھیوں سے ملنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم روز اول سے اس ادارے کے خلاف ہے ملک میں احتساب نام پر انتقام کا جو سلسلہ چل رہا تھا وہ ابھی تک ختم نہیں ہوا تھا کہ ایک اور کالے قانون کو عوام کیلئے متعارف کرایا گیا کالے قوانین کے ذریعے کسی بھی شریف اور عزت دار انسان کو پکڑھ کر اس کی پھگڑی اچالی جاتی تھی بے عزت کرنے کے بعد یہ کہا جاتا کہ اس پر کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

اس لئے اب اس کو رہا کے جائے ہم اس کی ترمیم کی مخالفت کرتے آرہے ہیں کہ ترمیم نہیں بلکہ اس ادارے کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ مک مکا ہونے کے بعد نیب آرڈیننس میں ترمیم کی گئی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ کرپشن جو کوئی بھی کریں اس کا احتساب ہونا چاہئے وہ اپوزیشن سے ہویا حکومتی بینچز سے ہومالم جبہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے وہ بھی اب اس آرڈیننس کا فائدہ اٹھا کر اپنے آپ کو صاف ظاہر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ترمیم رشوت کو ختم کرنے کے لئے نہیں بلکہ رشوت خوری کے لئے مزید راہ ہموار کی گئی ہیں جس سے ملک کو مزید نقصان ہوگا ترمیم کے زریعے شق نمبر25کو ختم کیا گیا ہے جو پہلے 5کروڑ روپے کی کرپشن پر تحقیقات ہوتی تھی اب وہ تحقیقات 50کروڑ کے کرپشن پر ہوگی جس کا واضح مطلب یہی ہے کہ ملک کے وزرا اور بیوروکریٹس کو ترمیم کے ذریعے کھولی چھوٹ دینا ہے ملک کو تاریکی سے مزید تاریکی میں دھکیلا جارہا ہے۔

کالے قوانین پر مزید کالے قوانین بنائے جارہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ اس ایکٹ کو ختم کرنا چاہئے ملک میں ایک صاف اور منصفانہ احتساب کا عمل ہونا چاہئے کالے کو سفید کہنے سے یا شراب کی بوتل پر روح افزا لکھنے سے شراب روح افزا نہیں بنتی انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت نے اقتدار سے قبل جو وعدہ عوام سے کیا تھا کہ اقتدار میں آنے کے بعد ہم کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ہیں گے بدقسمتی سے نیب آرڈیننس میں ترمیم کرکے اب وہ خود کرپشن کے لئے راہ ہموار کررہے ہیں۔