|

وقتِ اشاعت :   December 31 – 2019

کوئٹہ : صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے 5سال مدت پوری کرے گی پی ٹی آئی سمیت دیگر اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اپوزیشن کی خواہش ہوتی ہے کہ حکومت ختم ہو مگر اپوزیشن کا یہ خواب کبھی بھی پورا نہیں ہوگا۔

قائمقام گورنر ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور وہ ہر وقت حکومت کو سپورٹ کرینگے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کیا ظہور احمدبلیدی نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی موجودہ حکومت برقرار ہے ہر ایک کو جمہوریت میں بات کرنے کا حق ہے ہم کسی کے اظہار آزادی پر قدغن نہیں لگائیں گے۔

بلوچستان میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ہر اپوزیشن کی خواہش ہوتی ہے کہ حکومت ختم ہو اور ان کوموقع ملے مگراپوزیشن کی خواہش کبھی بھی پوری نہیں ہوگی بلوچستان عوامی پارٹی تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے بلوچستان کو ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کیا اپوزیشن بلاوجہ حکومت پر تنقید کررہی ہے مگر ہم اپنا کام جاری رکھیں گے اور بلوچستان کے عوام کو روزگار کے مواقع میسر کرینگے۔

وزیر اعلی ٰبلوچستان میر جام کمال انتہائی ایماندار اور صوبے کیساتھ انتہائی مخلص ہیں اور وہ صوبے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کررہے ہیں آئندہ چند سالوں میں بلوچستان کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی نظر آئے گی قائمقام گورنر ہمارے لئے قابل احترام ہیں اور انہوں نے ہمیشہ حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے اگر کسی کو کئی اعتراض ہے تو وہ فورم پررابطہ کریں بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی جماعتیں ایک ویژن کے ساتھ چل رہی ہیں۔