چمن: چمن پاک افغان بارڈر روڈ کے قریب کلی حاجی گل شاہ خان مسجد میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء حاجی گل شاہ خان سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر چمن کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردئے گئے جبکہ چمن ڈی ایچ کیوہسپتال میں انہیں بذریعہ ایمبولنس کوئٹہ ریفر کردئے گئے جبکہ عینی شاہدین کا کہناتھا کہ مسجد میں نماز ظہر اداہو رہی تھی۔
نماز کے دوران نمازی جیسے ہی رکوع پر گئے تو پیچھے سے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں قبائلی رہنماء حاجی گل شاہ خان سمیت 3افراد شدید زخمی ہوئے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فائرنگ پستول سے کی گئے ہے اور فائرنگ کے بعد مسجد میں کھلبلی مچ گئی نمازیوں میں خوف وحراس پھیل گیا جبکہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد لیویز فورس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔