|

وقتِ اشاعت :   January 3 – 2020

خارطوم: مغربی سوڈان میں فوجی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے مغربی صوبے دارفور کے ریاستی دارالحکومت ال جینینا کے ایئرپورٹ سے فوجی طیارہ اڑان بھرنے کے 5 منٹ بعد ہی گرکر تباہ ہوگیا اور رہائشی علاقے پر جا گرا۔ حادثے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

سوڈان کے فوجی ترجمان کے مطابق حادثے میں عملے کے 7 ارکان، 3 جج اور 4 بچوں سمیت18 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ طیارہ کچھ عرصے سے عربوں اور غیرعربوں کے قبائلی جھڑپوں سے متاثرہ علاقوں میں امداد فراہم کررہا تھا۔

سوڈان کی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق قبائلی جھڑپوں میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک اور 240 زخمی ہوئے ہیں۔