مشکے : ضلع آواران کے 238لیویز اہلکار سات مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں، گھروں میں فاقہ کا عالم ہے، علاقہ لوگوں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کو مقامی انتظامیہ کی نااہلی قرار دیدی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال مئی کے مہینے میں ضلع آواران کے 238اہلکار بھرتی ہو کر لیویز فورس میں ملازمت پر لگے تھے۔ اس وقت سات مہینہ ہونے کو ہے اب تک لیویز اہلکاروں کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں، تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے یہ لیویز اہلکار گھریلوحوالے سے کافی پریشان ہیں اور ان کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔
ضلع آواران کے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہاکہ بھرتی ہونے والے لیویز اہلکاروں کو اتنے مہینے گزرجانے کے باوجود تنخواہیں نہ ملنا افسوسناک ہے یوں محسوس ہورہاہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کو عوام کی بے بسی اور غربت کا کوئی بھی خیال نہیں ہے، سات مہینوں سے یہ نوجوان لیویز فورس میں بغیر تنخواہوں کے ڈیوٹی دے رہے ہیں بھرتی ہونے سے آج تک انہیں ایک روپے بھی نہیں ملی ہے۔